Aye Aun o Muhammad
Kalaam: Aye Aun o Muhammad
Poet: Mir Takallum Mir
Recitor: Mir Hasan Mir
کہتی تھی یہ زینبؑ
یوں ماں کا مان نبھانا
اے عونؑ و محمدؑ اے عونؑ و محمدؑ
اے عونؑ و محمدؑ اے عونؑ و محمدؑ
شبیرؑ کا تم صدقہ ہو اب خیمے میں بیٹا
تم لوٹ کر نہ آنا
اے عونؑ و محمدؑ
اے عونؑ و محمدؑ اے عونؑ و محمدؑ
ہے ماں کو یقین تم ماں کی بات رکھو گے
یہ یاد رہے خیموں میں ہے پیاسے بچے
دریا پہ اگر جانا ہو سہ روز کے پیاسو
تم پیاس نہ بجھانا
اے عونؑ و محمدؑ اے عونؑ و محمدؑ
ہر حال میں تم پر لازم ہے شکر خدا کا
اے شہزادو ہے صبر تمہارا ورثہ
فرزند ہو تم زینبؑ کے شکوہ نہیں کرنا
جب زخم کوئی کھانا
اے عونؑ و محمدؑ اے عونؑ و محمدؑ
کب ہم پہ ستم کرنے کیلئے آئے ہیں
یہ بدر و اُحد کے بدلے کیلئے آئے ہیں
لازم ہے رجز سے پہلے میدان میں تم پر
مدحِ علیؑ سُنانا
اے عونؑ و محمدؑ اے عونؑ و محمدؑ
جب سانس تمہاری بچو ہو اُکھڑنے والی
اُس وقت سرہانے آئیں گی مادرؑ میری
دل کی یہ میرے خواہش ہے اُس دم میری ماں سے
زخموں کو تم چُھپانا
اے عونؑ و محمدؑ اے عونؑ و محمدؑ
قاتل پہ کرم ناناؑ کی طرح کر دینا
یوں لاج میرے بھائی کے نام کی رکھنا
جو واسطہ دے بھائی کا میدان میں اُس پر
تم تیغ نہ چلانا
اے عونؑ و محمدؑ اے عونؑ و محمدؑ
جب لاشے اُٹھا کرخیمے میں لائے سرورؑ
زینبؑ یہ بولیں اشکوں اپنے چُھپا کر
میں بھی نہ تمہیں روؤں گی اور میرے لیئے بھی
آنسو نہ تم بہانا
اے عونؑ و محمدؑ اے عونؑ و محمدؑ
تعظیم کی خاطر کیوں اُٹھتے نہیں اب بیٹا
دیکھو تو سرہانے آئے ہیں میرے بھیا
جاگو میرے شہزادو کیا بھول گئے ہو
قدموں پہ سر جُکھانا
اے عونؑ و محمدؑ اے عونؑ و محمدؑ
شاباش میرے بچوں ہوں میں تم سے راضی
یہ کہہ کے تکلمؔ خاموش ہوئی شہزادی
نیزوں پہ سفر کر کے ہمراہ ہمارے
تم کو ہے شام جانا
اے عونؑ و محمدؑ اے عونؑ و محمدؑ
Aye Aun o Muhammad
Aye Aun o Muhammad
Check out other Noha from Mir Hasan Mir:
https://www.abulhasanlakhani.com/category/noha/mir-hasan-mir/
Mir Hasan Mir’s YouTube channel:
https://www.youtube.com/MirHasanMir