Dekhtay Jaana Ali Akbar
Mudh mudh ke mujhe dekhtay jaana Ali Akbar.
مُڑ مُڑ کے مجھے دیکھتے جانا علی اکبر ؑ
اکبر ؑ علی اکبر ؑ
چلا جو خیمے سے مرنے رسول ؐ جیسا پسر
تو پیچھے پیچھے یہ کہتے ہوئے چلے سرور ؑ
مُڑ مُڑ کے مجھے دیکھتے جانا علی اکبر ؑ
کچھ دیر تو جی لے ترا بابا علی اکبر ؑ
تم زیں سے گرو گے تو بدل جائے گی دنیا
مقتل کی طرف کون ہمیں لے کے چلے گا
قاتل تو بتائیں گے نہ رستہ علی اکبرؑ
بیمارِ مدینہؑ کی خبر آتی ہی ہوگی
تم ساتھ لئے جاتے ہو بینائی بھی میری
میں کیسے پڑھوں گا خطِ صغریؑ علی اکبر ؑ
ہو جائے گا مشکل میرا آنا میرے بیٹا
مقتل میں کہیں دور نہ جانا میرے بیٹا
اب مجھ سے چلا بھی نہیں جاتا علی اکبرؑ
احساس تڑپنے کا ہمارے تجھے ہوتا
میری طرح تو اپنا جگر تھام کے روتا
تیرا بھی جو ہوتا کوئی بیٹا علی اکبرؑ
نانا ؐ میرے پوچھیں جو کہاں دیر لگائی
کہہ دینا اجازت بڑی مشکل سے ہے پائی
لگ جاؤ گلے آکے دوبارہ علی اکبرؑ
نانا ؐ گئے جب آئی تھی اماں پہ ضعیفی
تم جاتے ہو حالت ہے عجب بنت علی ؑ کی
زینبؑ ہوئی جاتی ہے ضعیفہ علی اکبرؑ
اے لال تجھے کرتا ہوں بابا ؑ کے حوالے
میدان میں ہنستے ہیں کھڑے برچھیوں والے
اچھی طرح پھر دیکھ لوں سینہ علی اکبر ؑ
سر پیٹ کے مولا ؑ نے تکلم ؔیہ صدا دی
ہے چادر زینبؑ میری غربت کی گواہی
میں تم کو کفن دے نہیں سکتا علی اکبرؑ
Check out other write-ups for Mir Hasan Mir
http://www.abulhasanlakhani.com/tag/mir-hasan-mir/
Visit https://www.youtube.com/MirHasanMir for more videos